اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کیلئے جرمانے! ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ چند گھنٹے بعد دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے، حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا۔محمد حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی، محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔

ایئر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہ ہونے دیا، تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اہلیہ کے ساتھ ایئر پورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ جو کھلاڑیوں کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں انہوں نے خود ہی ڈسپلن توڑ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے