اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سال 2024 کی آمد، دنیا بھر میں جشن کی کچھ تصویری جھلکیاں

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں شائقین نے نئے سال کا جشن آتش بازی اور روشنیوں کے ساتھ منایا ، 2024 کا استقبال نئے جوش اور بہت ساری تمناؤں کے ساتھ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہری دنیا کے پہلے ان لوگوں میں شامل رہے جنہوں نے آکلینڈ میں آتش بازی کے ساتھ 2024 کی آمد کا جشن منایا، آتش بازی نے ابر آلود رات کو روشن کیا اور اس کے ساتھ لیزر لائٹ اور اینیمیشن شو  نے چار چاند لگا دیئے۔

آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی نے اپنے مشہور اوپیرا ہاؤس کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر چاندی اور سونے کے پائروٹیکنکس پر مشتمل شاندار آتش بازی کے ڈسپلے کے ساتھ 2024 کا خیر مقدم کیا۔

ٹوکیو میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی نے خوبصورت رنگ بکھیرے جبکہ بنکاک سے  لے کر بیجنگ، استنبول، لندن، ممبئی اور پیرس، دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس جشن میں شامل ہوئے۔

یہاں ہم اس جشن کی کچھ خوبصورت تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ آپ بھی اس سے لطف اندوز ہونگے۔

آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں سکائی ٹاور سے نئے سال کا جشن منانے کے لئے آتشبازی کی گئی۔

لوگ تقریب کے دوران ٹوکیو ٹاور کے سامنے غبارے چھوڑ رہے ہیں، ٹوکیو میں لوگوں نے ڈریگن کے سال کی آمد کا جشن منایا، جو کہ سال 2024 ہے۔

فلپائن کے میٹرو منیلا کے شہر ماکاٹی میں نئے سال کے جشن میں راک ویل سینٹر پر آتش بازی کا ایک منظر

بنکاک، تھائی لینڈ میں نئے سال کی تقریبات کے دوران گرینڈ پیلس پر آتش بازی

لوگ انڈونیشیا کے سورابایا کے سٹی ہال میں نئے سال کی شام کو منانے کے لئے میوزک کنسرٹ کے لئے جمع ہیں۔

جکارتہ ، انڈونیشیا نے 2024 کا استقبال کرتے ہوئے لوگ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں لوگ نئے سال کی خوشی میں ایک تقریب میں شریک ہیں۔

سنگاپور میں نئے سال کی تقریبات کے دلفریب مناظر

بیجنگ کے شوگانگ پارک میں نئے سال کی شام کی تقریب کے دوران فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ میں نئے سال کا جشن منانے کے لئے وکٹوریہ ہاربر پر آتش بازی کی گئی۔

ماسکو میں بچے اور ان کے والدین ریڈ سکوائر میں قائم کرسمس مارکیٹ میں کیروسل پر سوار ہو رہے ہیں ، روس میں نئے سال اور کرسمس کی تقریبات کے لئے سجایا گیا ہے۔

استقلال ایونیو ، نئے سال کی تقریبات سے قبل استنبول، ترکی کے ٹکسم سکوائر لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں تاریخی پورٹا ڈیل سول سکوائر پر نئے سال کی شام کی تقریبات کی ریہرسل کے دوران ایک شخص  فینسی پارٹی گلاسز اور وگ پہنے ہوئے ہے۔

لندن نے 12 منٹ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا جہاں دریائے ٹیمز کے کنارے درجنوں لوگ شریک ہوئے۔

دبئی برج خلیفہ کا ایک منظر 

کوالالمپور میں ایک خاتون 2024 کی تقریبات میں شامل

 

یہاں ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ دنیا کے کچھ ممالک میں نئے سال کی آمد کو سادگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث محدود بھی کیا گیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے