01 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر سکواش ٹیم برٹش اوپن جونیئر کھیلنے کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین جنوری سے شروع ہونیوالی برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر۔19 میں انس شاہ، عثمان ندیم، انڈر۔17 میں عبداللہ نواز، عمیر عاطف، انڈر۔15 میں شاہ زیب نعمان خان، انڈر۔13 میں سہیل عدنان، حذیفہ شاہد جبکہ انڈر۔11 میں حماس علی شامل ہیں۔
پاکستان کے پاس برٹش جونیئر انڈر 19 کیٹیگری میں اثر ڈالنے کا کوئی حقیقی موقع نہیں ہے جہاں انس علی شاہ مختلف ٹورنامنٹس میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جبکہ تمام نظریں عبداللہ نواز (انڈر 17) اور نعمان علی (انڈر 15) پر ہونگی۔