01 Jan 2024
(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں بارہویں نمبر پر براجمان ہو گیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 167 ریکارڈ کی گئی۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ، کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔