اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر ہونا شروع

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر ہونا شروع ہوگئیں۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کرنے کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں، ان فہرستوں میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے والوں میں ملک کی کئی بڑی سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

اسی طرح سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پنجاب کی سابق وزیر یاسمین راشد، اختر مینگل، فواد چودھری اور انکی اہلیہ حبا فواد،اعظم سواتی، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور صادق سنجرانی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے