اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈلائن

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے رات گئے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک 3 اعشاریہ 7 کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو  بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے پیکیج ون کا 50 فیصد اور پیکیج 2 کا 38 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ نے31 جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس میگاپراجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، منصوبے کو وقت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے لیے مٹی سپلائی کرنے والے کنٹریکٹر سے بھتے لینے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھتہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا اور موقع پر ہی پولیس کو احکامات جاری کئے۔

محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں تک پیکیج 2 اورسگیاں سے نیازی چوک تک پیکیج ون کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور منصوبے کے اطراف والی دیواروں کی تعمیر کے کام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے سائیڈ والز پر پتھر کے بلاکس رکھنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے دونوں کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے کے اطراف کی سٹرکوں پر تجاوزات مسمار کرنے کا بھی  حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا۔

صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے