30 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے ایک مرتبہ پھر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی اہمیت پر اپنی آواز بلند کردی۔
رپورٹ کےمطابق کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ محکمہ جاتی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی بہت ضروری ہے۔ ماضی میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس سے ہی اچھے کرکٹرز سامنے آئےہیں۔
یونس خان نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کی وجہ بھی یہ تھی کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا انعقاد ہوا۔ کراچی میں کرکٹ کی ترقی کی وجہ بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ہی تھی۔