اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم مینجمنٹ کاشاہین آفریدی سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا منصوبہ

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے منصوبہ بناجارہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے منصوبے کے مطابق شاہین صرف ٹیسٹ سے ایک دن پہلے چند اوورز کریں گے اور ٹیسٹ کے دوران کپتان شان مسعود بھی ان سے ضرورت کے مطابق باولنگ کروائیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تیز باولر اب تک دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ 99.2 اوورز کروا چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قادر بینو ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میں شاہین آفریدی 41.62کی اوسط سے اب تک 8وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنے اہم باولر کو دیکھ بھال کر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی جو 2  بار لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جتوا چکے ہیں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان ہیں اور 29 ٹیسٹ میں 26.71کی اوسط سے 113وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے