اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

درمیانی عمر میں معاشی حالات کی تنگی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا تا ہے؟جانئے

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ درمیانی عمر میں معاشی دھچکا لگنا ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے  تحقیق میں 50 سے 65 برس کے درمیان ایسے 8000 افراد کا مطالعہ کیا گیا  جو 2  برس سے زائد کے عرصے میں اپنی 75 فیصد دولت گنوا چکے تھے۔ تحقیق میں بڑی مقدار میں پیسے گنوانے کے دباؤ کا تعلق دماغی کارکردگی میں واقع ہونے والی تنزلی کی رفتار میں اضافے سے دیکھا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہیں معاشی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات مالی اعتبار سے مستحکم افراد کی نسبت 27 فیصد زیادہ تھے۔ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے زیادہ پیسے گنوائے تھے ان کی ذہنی کارکردگی کی رفتار میں تیزی سے کمی آئی تھی۔تاہم اچانک معاشی دھچکے اور دماغی کارکردگی اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق صرف 65 برس تک کے افراد میں دیکھا گیا۔

تحقیق کے مصنفین نے بتایا گیا کہ 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد دباؤ سے بھرپور وقوعات سے بھرپور انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر جنگ گوؤ نے بتایا کہ مال گنوانے کا دھچکا صحت کو متاثر کر سکتا ہے،دولت میں کمی اور نئے قرضوں کا لیا جانا اس دھچکے کا سبب بنتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے