30 Dec 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 سے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد، پی ٹی آئی کے ملک عمر فاروق، عادل رفیع چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
پی پی 98 کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 32 جاری کر دیا گیا، حلقہ سے تمام 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر علی افضل، جنید افضل ساہی، محمد افضل ساہی اور احمد افضل ساہی کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔