اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مسترد ہو گئے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔

فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے: نوازشریف کے وکیل

ادھر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں تک کہا کہ اعظم سواتی حاضر ہو جائیں اعتراضات واپس لے لیں گے۔

فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے: وکیل اعظم سواتی

اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری کے اعتراض پر مسترد کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے