اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا: مریم نواز

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا، اپنے انکل کے الفاظ پر ان کی بہت شکر گزار ہوں، کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، نواز شریف نے میڈیا کے حوالے سے مجھے ٹاسک دیا تھا، 2017ء میں پانامہ کی سازش ہوئی، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہو گئے، اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہو گئی ہے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ 2011ء سے لیکر آج تک کوئی الیکشن نہیں لڑا، پارٹی جو بھی حکم دے گی سر آنکھوں پر، حمزہ کے ساتھ بھائیوں والا بڑا اچھا تعلق ہے، حمزہ کے ساتھ مل کر چلوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے