اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیو ایئر نائٹ پر فیملیز کی جان و مال کے تحفظ کا خیال رکھا جائے، آئی جی پنجاب

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر فیملیز، خواتین اور بچوں کے جان و مال کا خاص خیال رکھا جائے۔

پولیس نے صوبہ بھر میں نیو ایئر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 21 ہزار 413 افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ نیو ایئر کے پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2 ہزار 312 میٹل ڈی ٹیکٹرز اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے۔ صرف لاہور میں 2 ہزار 373 افسران و اہلکار تعینات، 271 میٹل ڈی ٹیکٹرز اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہونگے۔ گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون وِیلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے نیو ایئر نائٹ پر شاہراہوں پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے، سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران نے مصروف شاہراہوں اور مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا ہے کہ شہری ون وِیلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے