اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بڑی مشکل میں پھنس گئے

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

شاہ محمود قریشی کے پی پی 218 ملتان سے کاغذات نامزدگی پر بڑے اعتراضات سامنے آگئے ، سلمان نعیم نے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دے دی ۔ 

سلمان نعیم نے شاہ محمد قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف مختلف اعتراضات پیش کیے۔

اعتراض میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی نے کاغذات نامزدگی میں سٹیمپ پیپر درست جمع نہیں کروائے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔

دوسری جانب پی پی 150 سے تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کردیا گیا ، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں ، صنم جاوید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں ۔

صنم جاوید کے والد نے اعتراض پر تحریری جواب جمع کرا دیا ، جواب میں کہا گیا ہے  کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی ڈی سی سے اجازت لیکر دائر کیے ، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں آر او اعتراض مسترد کرے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے