اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رضوان کا متنازع آؤٹ: پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے پر غور

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز کھیل کے 61ویں اوور میں پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلووز کے سٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا، جس پر رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

میچ کے اختتام پر پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ اگر ہم پورے کھیل کا تجزیہ کریں تو امپائرز کے بہت ہی متضاد فیصلے تھے، میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک امپائر کال کا فیصلہ دوسری ٹیم کیلئے شکست کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میچ کے اختتام پر رضوان سے پوچھا کہ کیا گیند گلووز پر لگی تھی جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ گیند میرے دستانوں کے سٹریپ پر نہیں لگی تھی بلکہ کہنی اور ہتھیلی کے بیچ لگی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات چیت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے ساتھ اس نکتے کو اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے