اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وظائف اورامدادی رقوم کی ادائیگی کیلئے بیت المال پورٹل،ایپ کا آغاز

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) 32 سال کے بعد محکمہ بیت المال جدت کی راہ پر گامزن، وظائف اورامدادی رقوم کی ادائیگی کیلئے بیت المال پورٹل،ایپ کا آغاز ہو گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے باقاعدہ افتتاح کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ  مستحقین اورضرورت مندوں کو بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے امداد آسانی سے میسر ہوگی، بیت المال پورٹل،ایپ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ہوگی، بیت المال پورٹل،ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اورپیپر لیس ورکنگ ہے، امداد اورسکالرشپ کیلئے بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست دی جاسکے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ تعلیمی وظائف،میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکے گا، خصوصی افراد اورضرورت مند بھی بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے، طبی علاج معالجے کیلئے بھی اپلائی کیا جاسکے گا، ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کیلئے بیت المال سے امداد کا نظام بھی آن لائن کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پنجاب بیت المال پورٹل، ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ درخواست دہندہ کے اپلائی کرنے پر متعلقہ ضلع سے تصدیق کے بعد کمیٹی کارروائی کرے گی، دستیاب فنڈز کی تقسیم کے مطابق درخواست دہندہ کو یو بی ایل اومنی کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، قانون، اطلاعات،چیئرمین پی آئی ٹی بی، امین بیت المال پنجاب، ڈی جی پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے