30 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے مداح کو بہترین کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی 15 سال کے بعد بھی پاکستانی کھانوں کا ذائقہ نہ بھول سکے اور کہا کہ آپ کو مزیدار کھانوں کے لیے کم از کم ایک بار ضرور پاکستان جانا چاہیے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی سے اچھے کھانوں سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔
دھونی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پکوان اپنی لذت اور ذائقے کے باعث دنیا کے کسی بھی کھانے سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈ نے آخری بار 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔