30 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔
تحریک انصاف دور حکومت میں شروع ہونے والے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کا کام 2 سال گزرنے کے باجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔
فیلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیے کام تاحال شروع نہیں کیا جا سکا جس کے سبب پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود سٹیڈیم کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ دوسری طرف شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو پشاور میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔