اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ: ایک ہی انداز میں دو بار آؤٹ، بابر کی تکنیک پر سوالات اٹھ گئے

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہونے پر پاکستانی بیٹر بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے۔

بابراعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست ہوگئی۔

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور کینگروز نے میچ جیتنے کے ساتھ سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

اس ٹیسٹ میں پاکستان کی بولنگ شاندار رہی لیکن بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر مایوس کیا۔

بابراعظم میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں ایک ہی انداز میں بولڈ ہوئے۔پہلی اننگز میں پیٹ کمنز اور دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے بابرکے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بننے والے گیپ کا فائدہ اٹھایا اور شاندار بولڈ کیا۔

بابر نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 41 رنز بنائے۔ ایک ہی طرح آؤٹ ہونے پر بابر کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے ہیں اورانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

بابراعظم ماضی میں بھی اسی انداز میں بولڈ ہوتے رہے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے