اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ نگران وزیراعلٰی محسن نقوی نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں محسن نقوی نے ریسکیورز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مشاہدہ کیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ رضوان نصیر نے پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے صوبوں کیلئے تربیت یافتہ 455 پاس آؤٹ ریسکیورز سے حلف لیا۔

پریڈ میں کیڈٹس نے ڈیپ ویل ریسکیو، واٹر ریسکیو، فائر فائٹنگ اور اونچائی سے ریسکیو کی فرضی مشقوں کے دوران ایمرجنسی مینجمنٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ریسکیو 1122 جنوبی ایشیاء کی پہلی ایمرجنسی سروسز کا ادارہ ہے جس کو یونائیٹڈ نیشن نے بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ای ڈی سامان جلد فراہم کیا جائے گا۔

آخر میں مہمان خصوصی نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو انعامات سے نوازا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے