اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم کا نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، فلسطین کی صورتحال کے باعث پوری قوم رنج وغم میں ہے، فلسطین کے لئے امداد کی 2 کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے سال نو پر تقریبات نہیں ہوں گی، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑی ہے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، پاکستانیوں سے اپیل ہے نئے سال پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے لئے امدادی کھیپ کے سلسلے میں اردن اور مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین میں شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کےعالم میں ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فلسطین میں خون ریزی روکنے کے لئے پاکستان بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا، اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں نئے سال کا سورج امن وآشتی کا پیغام لے کرطلوع ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے