اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ: میر حمزہ ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگے

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کی بدولت ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی تو وہ ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگے۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے عثمان خواجہ کو صفراور لبوشین کو 4 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میر حمزہ نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

31 سالہ میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا، میر حمزہ کی شاندار گیندوں پر کمنٹیٹرز کی جانب سے رد عمل دیا گیا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، میچ کمنٹرز نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے پر فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو "نیا ہیرو" قرار دیا۔

حمزہ کی پرفارمنس نے انہیں ہیش ٹیگ MirHamza# کے ساتھ ایکس ٹرینڈ میں داخل کیا اور کرکٹ کے شائقین اس سپیل کو بہترین اوور قرار دے رہے ہیں۔

جب انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کیا تو پاکستان کے شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں کافی پزیرائی ملی، اس موقع پر صارفین کا کہنا تھا کہ میر حمزہ کی 2 گیندوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میلبرن میں پاکستان سرفہرست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے