اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وارنر کا کیچ ڈراپ کرنیوالےعبداللہ شفیق نے مچل مارش کا کیچ بھی گرادیا

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے والے عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں مچل مارش کا کیچ گرا دیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کا محض 16 کے مجموعی سکور پر صفایا کردیا تاہم سلپ فیلڈر عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا 20 کے انفرادی سکور پر عامر جمال کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا، جس کے بعد انہوں نے نصف سنچری جڑدی۔

ٹیسٹ میچ میں یہ پہلا موقع نہیں جب عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کیا ہو، اس سے قبل پہلی اننگز میں انہوں نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی بالرز کی خوب درگت بنائی تھی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عبداللہ شفیق کی جانب سے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران اوپنر سے سوال کیا گیا تھا کہ انہوں نے کیچ کیوں ڈراپ کیا؟ جس پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کا اہم کیچ ڈراپ ہوا، اگر تھام لیتا تو آسٹریلیا کی اننگز جلدی سمٹ سکتی تھی، کوئی بھی فیلڈر کیچ نہیں چھوڑنا چاہتا، میری غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے