اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جوا کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل، پی ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا جس کے بعد سرکاری ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ میچ کی نشریات بحال ہوگئی ہیں۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں جوئے کی کمپنیوں اور اس سے ملتے جلتے ناموں والے لوگوز کی تشہیر پر پابندی کو یقینی بنانے  کے بعد سرکاری ٹی وی( پی ٹی وی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان  ٹیلی وژن  کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی  کمپنیوں  کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے ،پاکستان میں آنے والی  میچ  کی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد میلبرن ٹیسٹ کی  براڈ کاسٹ بحال کی جا رہی ہے ۔

سرکاری ٹی وی نے معاملہ حل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان  میں نشریات کے دوران حکومت پاکستان کے نافذ کردہ قوانین کی پوری پابندی کی جائے گی  اور مستقبل میں اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو مناسب حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے ملک بھر میں جوئے کی ویب سائٹس اور اس سے ملتے جلتے ناموں والی کمپنیوں کی تشہیر جس کو سروگیٹ ایڈورٹائزنگ بھی کہا جاتا ہے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کے ابتدائی دو روز کا کھیل نہیں دکھایا جاسکا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے