اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ: کھانے کے وقفے میں تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس گئے

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ تھرڈ امپائز کا لفٹ میں پھنس جانا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے تاہم آج کھانے کے وقفے کے بعد میچ تاخیر سے شروع ہوا جس کے باعث شائقین کرکٹ کو تشویش ہوئی۔

کھانے کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں آ چکی تھیں لیکن فیلڈ امپائرز نے میچ شروع نہیں کیا اور ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی چیز کا انتظار کر رہے ہیں آخر کچھ وقت کی تاخیر کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

کھیل تاخیر سے شروع ہونے کی دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ میچ کے دوران کھانے کا وقفہ ختم ہونے کے بعد جب دونوں ٹیمیں کھیل کے لیے میدان میں پہنچ چکی تھیں تو فیلڈ امپائرز ویسٹ انڈیز کے جول ولسن اور انگلینڈ کے مائیکل گف کا تھرڈ امپائر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے وقت پر کھیل شروع نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے تھے جس کے باعث ان کا ساتھی امپائرز سے رابطہ منقطع ہوا اور کھیل شروع کرنے میں تاخیر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے