اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیٹ کمنز نے بابراعظم کی وکٹ والی ڈیلیوری کو ’’ ڈریم بال‘‘ قرار دیدیا

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بابراعظم کے آؤٹ ہونے والی ڈیلیوری کو ‘ڈریم بال’ قرار دے دیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور سپنر ناتھن لیون نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہوم سائیڈ کومستحکم پوزیشن پر لے آئے۔

میچ میں اہم موڑ اس وقت آیا جب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے خطرناک بابراعظم کو صرف ایک رن پر آؤٹ کیا اور اس بال کو "ڈریم بال” قرار دیا۔

کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کمنز نے کہا کہ یہ ایک ڈریم بال تھی یہی وہ چیز ہے جس کی آپ کوشش کرتے ہیں اور زیادہ تر ایسی گیندیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ یہ ڈیلیوری ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 50-50 بال ہوتی ہے جو چاہے سیونگ ان ہو یا آؤٹ۔ میں تھوڑا سا زاویہ بنانے کی کوشش کرتا ہوں میں نہیں جانتا کہ آگے کیا ہو گا تو امید ہے کہ بلے باز کو بھی معلوم نہیں ہوگا۔

کمنز نے عبداللہ شفیق کی اہم وکٹ بھی حاصل کی جنہوں نے 62 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان، صرف پانچ رنز بنا کر کمنز کا شکار ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔

آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کمنز کی قیادت میں اور لیون کے تعاون سے پاکستانی بلے بازوں کے لیے چیلنجنگ بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے