اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درخواست دائر

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف نے درخواست دائر کی، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیر فعال ہوچکا، بانی پی ٹی آئی دو نئے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوانا چاہتے ہیں، نئے بینک اکاؤنٹ لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لئے استعمال ہوں گے۔

وکیل خالد یوسف نے کہا کہ غیر فعال اکاؤنٹ اور دو نئے اکاؤنٹس کھلوانے کے لئے بائیو میٹرک درکار ہے، بینک اکاؤنٹ عملے کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں بائیو میٹرک سامان سمیت ملنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کی بینک اکاؤنٹ سے متعلق درخواست منظور کرلی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی سے بینک عملے کی ملاقات سے متعلق اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کردیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے