اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میرے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں: ڈی آئی جی آپریشنز

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کے حل اور ان میں آسانیاں تقسیم کرنے کے فلسفہ پر یقین رکھتا ہوں، میرے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں، شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر آ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

سید علی ناصر رضوی نے ہر ایک سائل کی درخواست کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو مناسب احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر مزید کہا کہ ڈویژنل افسران  اور ایس ایچ اوز مقررہ اوقات میں تھانوں،دفاتر میں موجود رہیں، پولیس افسران تھانوں کی سطح پر شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، افسران و جوان نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں اورمظلوموں کا سہارا بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے