اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش لیگ: قومی کھلاڑیوں کی این او سی میں مزید توسیع کی درخواست مسترد

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کے این او سی میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ میں کھیلنے والے قومی فاسٹ باؤلرز حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کی جانب سے این او سی میں توسیع کے لئے پی سی بی کو درخواست دی گئی تھی جسے بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حارث رؤف ، اسامہ میر اور زمان خان نے دو روز قبل مزید دو میچز کھیلنے کے لئے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارا این او سی 28 دسمبر تک تھا ہمیں مزید دو میچز کیلئے این او سی دیا جائے۔

کھلاڑیوں کے مطابق ہم یہاں سڈنی ٹیسٹ تک پریکٹس میں رہنا چاہتے ہیں، پھر قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے، سڈنی میں ٹیسٹ چل رہا ہوگا ہم قومی ٹیم کے ہمراہ کیا کریں گے، اس لیے دو میچز کی مزید درخواست کرتے ہیں۔

تاہم، پی سی بی نے تینوں کھلاڑیوں کی ایک نہ سنی اور درخواست کو رد کر دیا اور جواب دیا کہ این او سی آپ کو 28 دسمبر تک دیا تھا اسکے بعد ایکسٹینشن نہیں دے سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے