اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔

مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: قریشی

گرفتار کے وقت شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے غیر قانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ میں لیکر جاؤں گا، جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس اطہر من اللہ نے سائفر کیس میں پورے دلائل سنے، میری ضمانت کا آرڈر جاری کیا گیا، جج صاحب نے میری رہائی کی روبکار پر دستخط بھی کیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تھری ایم پی او کے تحت میری گرفتاری کے آرڈر جاری کیے، پھر انہوں نے مجھے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا، میں نے نظربندی کا آرڈر بھی قبول کرلیا تھا ،سیل میں واپس چلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے،میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پولیس کا موقف

دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود کی سائفر کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، شاہ محمود کی 15 روزہ نظربندی کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں، نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود سے 9 مئی مقدمات کی تفتیش کا کہا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس

دریں اثنا  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ،تاہم پولیس نے شاہ محمود قریشی کو  9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکرلیا ہے ،ان  پر 9 مئی سانحہ میں جی ایچ کیو پر حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج ہے۔

 پولیس کی جانب سے  شاہ محمود قریشی کو آج یا کل اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے