اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ  بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں، پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

 سلیم سیف اللہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا، آئی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا، فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، حیرانی ہےکہ بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے مزید کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان کی شمولیت بڑا اقدام ہے، بھارتی امیدوار کو میرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔

 انہوں نے بتایا کہ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوائی ہے ، بھارتی ٹیم کے ویزوں کے بارے میں بھی کوئی ایشو نہیں ہوگا،حکومت وقت کو بھی پاکستان ٹینس فیڈریشن کی کوششوں کو سراہنا چاہیے، امیدہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے حکومت فنڈز جاری کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے