اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سال 2023 : پاکستانی جو کھیلوں کے افق پر جگمگاتے رہے

26 Dec 2023
26 Dec 2023

لاہور : (اسما رفیع ) سال 2023 اپنے اختتام پر ہے ، یہ سال کھیلوں کے میدان میں پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا ، ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے کرکٹ ہی نہیں ، ٹینس ،سکواش ، گالف غرض ہر کھیل میں کئی نئے ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔

آئیے ان باصلاحیت پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندارکارکردگی کو سراہتے ہیں، یہاں ہم پورے سال ہونیوالے ایونٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں :

2023جنوری 

  • سال کے آغاز میں نیشنل رینکنگ ٹینس میں عقیل خان نے سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا
  • سلطان محمد نے 47 ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی
  • نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد نے دو ٹائٹلز جیت لیے
  • کراچی کے 14 سالہ گالفر اشعث امجد ہول ان ون میں کامیاب رہے

فروری

  • سال کے دوسرے ماہ پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء کا فائنل جیت لیا
  • پاکستان کے محمد علی شاہ جونیئر نے باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا
  • پاکستان رینجرز پنجاب کے ہارون خان نے فجیرہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا
  • منیبہ علی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈ کپ میں سنچری سکور کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں

مارچ

  • قائد اعظم ٹینس ٹورنامنٹ میں انعام الحق نے سینئر ٹائٹل اپنے نام کیا
  • باکسنگ کونسل ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ پاکستانی باکسر شاہر نے جیت لی
  • ٹوکیو میراتھن میں پا کستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان اور حامد بٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کیا
  • نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ : کے پی ٹی کی مریم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
  • انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد نے ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 کا اعزاز اپنے نام کیا

اپریل

  • ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے   ٹیکن 7  کا مقابلہ جیت لیا
  • کراٹے کے میدان میں کوئٹہ کے شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں فتح حاصل کی
  • پاکستانی کوہ پیما شہروزکاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے
  • قومی کرکٹرز بابراعظم اور محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا
  • انٹرنیشنل ایف کلاس شوٹنگ میں محسن نواز نے بڑی کامیابی اپنے نام کی
  • محمد شہزاد نے انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں ایشین ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کیا

مئی

  • پاکستانی ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
  • پاکستان مسلسل تیسری بار جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • کوہ پیما عبدالجوشی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن گئے

 جون

  • پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان نے انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ اپنے نا م کی
  • باکسنگ چیمپئن شپ میں عثمان وزیر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے
  • سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 10 گولڈ میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا

 جولائی

  • پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی
  • سعودیہ گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرز نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان کی ایک اور فتح ، ہوم لیس ورلڈکپ فٹبال کا فائنل جیت لیا
  • حمزہ خان نے پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں فتح دلوائی

 اگست

  • پاکستان کے دلاور خان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
  • پاکستان کی ایک اور جیت ، باکسر تیمورخان نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی
  • دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے کامیابی حاصل کی
  • عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار
  • برٹش اوپن ٹورنامنٹ میں محمد آصف نے عالمی سنوکر چیمپئن کو شکست دے دی
  • حسان ہادی پاکستان کے قومی سکریبل چیمپئن بن گئے
  • نیزہ بازی کے میدان میں ورلڈ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے تاریخ رقم کردی

 ستمبر

  • ایشین گیمز2023 کے سکواش ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم نے 12 سال بعد انٹرنیشنل میچ میں فتح سمیٹی
  • یورپین چیمپئن شپ: پاکستان کےلانگ رینج شوٹر محسن نواز نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • پاکستانی ایم ایم اے سٹار انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں شاندار کامیابی حاصل کی

 اکتوبر

  • سرباز خان دنیا کی آٹھ ہزار میٹر بلند13 چوٹیاں سرکرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
  • نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
  • پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا
  • پاکستان نے عالمی جوجٹسو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا
  • عبداللہ شفیق قومی ٹیم کے اوپنر ورلڈ کپ کے ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
  • قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

 نومبر

  • فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باؤلروں کی فہرست میں شامل
  • ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ بابر مسیح کی مسلسل تیسری فتح
  • سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی
  • قومی کرکٹر فخر زمان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہی ٹیم کیخلاف سال میں زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا

 دسمبر

  • قومی کرکٹر بابر اعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے 5 ویں کرکٹر بن گئے
  • پاکستان کے عثمان وزیر نے تھائی حریف کو شکست دیکر انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
  • عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ ، پاکستان کے ریان زمان نے سلور میڈل جیت لیا
  • پاکستانی کرکٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنیوالے پہلے بلے باز ہونے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے