اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز غزہ کے معاملے پر عثمان خواجہ کے حامی

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے غزہ کے معاملے پر ساتھی کرکٹرعثمان خواجہ کی حمایت کردی۔

رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر انسانی بحران پر توجہ دلانےکی کوشش جارحانہ نہیں، میں نے پچھلے ہفتے بھی یہی کہا تھا کہ ساری زندگیاں برابر ہیں اور نہیں لگتا کہ یہ غلط ہے اور میں فاختہ کے نشان کے بارے میں بھی یہی کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اس کی اجازت نہیں دے رہی ، ان کے قوانین ہیں جو ماننے ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روک دیا۔

 اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے اور وہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے۔

تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔

بعد ازاں آئی سی سی نے کہا تھا کہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، جس پر انہیں چارج کر دیا گیا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے