اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے کیریئر میں آصف رضا میر کا بہت اہم کردار ہے: عائزہ خان

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے کیریئر میں آصف رضا میر کا بہت اہم کردار ہے۔

ان دنوں عائزہ خان ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے مدِ مقابل ڈراما  جانِ جہاں  میں جلوہ گر ہیں اور اس ڈرامے کی اب تک دو اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

اس قسط کے بعد عائزہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامے کی لُک میں ہی نظر آرہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ   میں آپ سب سے ایک بہت دلچسپ بات شیئر کرنا چاہتی ہوں، میں اس تصویر میں ایک ایسے شخص کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہوں جو ناصرف ماہ نور پر یقین رکھتا ہے بلکہ عائزہ خان کے کیریئر میں بھی ایک بہت اہم کردار کا حامل ہے ۔

عائزہ نے لکھا کہ   ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران آصف رضا میر نے میری والدہ سے کہا تھا کہ اگر آپ اس کو اجازت دیں تو یہ لڑکی اداکاری کی دنیا میں تہلکہ مچادے گی۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے میرا پہلا پراجیکٹ صندل ملا جبکہ تم جو ملے آن ایئر ہونے والا پہلا پراجیکٹ تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ   شکریہ آصف انکل مجھ میں وہ دیکھنے کیلئے جو میں خود نہ دیکھ سکی، آپ کا یقین اور پُراعتمادی میرے لیے بے حد قیمتی ہے، ہمیں آپ سے پیار ہے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے