اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ منگل 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو رہا ہے جس کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر پاکستانی شائقین کی تفریح کے لیے تین روزہ میلہ لگانے سمیت کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس کے باعث پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے بھی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے لیے پاکستان بے کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں کرکٹ آسٹریلیا نے اس کو الکحل فری جگہ قرار دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر پاکستان فین زون قائم کرنے اور تین روزہ میلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کے موقع پر یہ علاقہ جس کا نام "دی آؤٹ فیلڈ” ہے، کرکٹ میلے میں تبدل ہو جائے گا۔

اس میلے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو پاکستان کے روایتی کھانے چارپائیوں پر بیٹھ کر کھانے اور وہیں بڑی سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے جس کے لیے کراچی فوڈ سٹریٹ لگائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے