اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابرار احمد میلبرن ٹیسٹ کھیلیں گے ؟ پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمد کی صحت یابی سے متعلق پی سی بی نے اپڈیٹ جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ابرار احمد کی انجری میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے اس کے باوجود سپنر کا 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق ابرار احمد نے فی الحال بولنگ شروع کردی ہے، سپنر کی انجری کی نوعیت اور ٹیسٹ میچ میں سپنر سے کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے وہ فی الحال تیار نہیں۔

پی سی بی کے مطابق ابرار احمد کے فٹنس ٹیسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ محمد نواز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پرتھ ٹیسٹ سے قبل بھی نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا، جس کے باعث وہ پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے