کھیل
مفادات کا ٹکراؤ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ
24 Dec 2023
24 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں جو کہ صریحاً مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی سایا گروپ کی طرح پلیئرزمینجمنٹ فرم ہے جس کے ساتھ پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل، سپن بولنگ کوچ سعید اجمل کا معاہدہ ہے، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہیڈ آف سٹرینتھ ڈریک سائمن بھی اسی فرم سے وابستہ ہیں۔
کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل کے علاوہ پاکستان ٹیم کے 10 کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے میں ہیں۔
امام الحق، سرفراز احمد، صائم ایوب ، محمد حارث، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، اسامہ میر اور عامر جمال کا اس فرم کے ساتھ معاہدہ ہے۔
سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق بھی سایا گروپ سے وابستہ ہیں اور مفادات کے ٹکراؤ پر پی سی بی کے نوٹس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔