اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا بطور صدر پی ایچ ایف عہدہ چھوڑنے سے انکار

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(لاہور نیوز) بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بطور صدر پی ایچ ایف عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، نگران حکومت کی طرف سے ایڈہاک صدر کا تقرر غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نیشنل سپورٹس پالیسی کی تاحال منظوری نہیں ہوئی، سپورٹس پالیسی کے حوالے سے عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرکے توہین عدالت کی گئی۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ایڈہاک کا نوٹیفکیشن جاری کر کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں الیکشن کمیشن کا حوالہ دینا اور این او سی سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس بورڈ کی اربوں کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے خط لکھا۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کو فنڈز سے محروم جبکہ چیس اور ٹن پن کو کروڑوں کا صوابدیدی فنڈ دیا گیا، غیرقانونی نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو ایف آئی ایچ اور آئی او سی کو خطوط لکھے جائیں گے، حکومت سپورٹس فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، نگران حکومت کی مداخلت فیڈریشن پر پابندی کا باعث بن سکتی ہے۔

خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش افسوسناک ہے، محاذ آرائی نہیں چاہتا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے نگران وزیراعظم کی طرف سے ایڈہاک بنیادوں پر لگائے گئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں، پاکستان بین الاقوامی سطح پر معاہدے کا ممبر ہے، ایڈہاک صدر نہیں لگایا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے