اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش لیگ:حارث رؤف بغیر پیڈز بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں آگئے

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن سٹارز کے فاسٹ بولر حارث رؤف بغیر پیڈز کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوران یہ عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موقع پر سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن سٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔

ایک ہی اوور میں میلبرن سٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائمڈ آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے۔

تاہم حارث رؤف جب بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی اننگز کی آخری گیند تھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کے باعث انہیں کسی گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حارث رؤف کی بغیر پیڈز پہنے بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

بگ بیش لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا پیچ کی جانب سے بھی یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جبکہ میلبرن سٹارز کی جانب سے حارث رؤف کی بغیر پیڈز کے گراؤنڈ میں کھڑے ہونے کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران سری لنکا اور بنگلا دیش کے میچ میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مقررہ وقت پر وکٹ نہیں پہنچ سکے تھے۔۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے