اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کس کا پلڑا بھاری؟

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا جس پر میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سٹیڈیم پر باہمی میچز میں میزبان کینگروز کو واضح سبقت حاصل ہے۔

شاہینوں اور کینگروز کے درمیان اس گراؤنڈ میں اب تک 10 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 6 اور پاکستان نے دو میچز جیت رکھے ہیں جبکہ دو میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلوی بیٹرز کا فیورٹ میدان بھی ہے جہاں انہوں نے 30 بار 500 سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ تین بار سکور کو 600 سے پار تک لے گئے ہیں۔

سابق قومی کپتان اظہر علی اسی گراؤنڈ میں 2016 میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گراونڈ پر مجموعی طور پر 115 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں سے 66 میں فتح اپنے نام کی جبکہ 32 میں شکست ہوئی ہے۔

پاکستان آخری بار اس گراؤنڈ پر 1981 میں کامیاب رہا تھا۔ دیکھنا ہوگا کہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے میچ میں پاکستان 42 سال سے فتح کا قحط توڑ پاتا ہے یا پھر ہار کی روایت برقرار رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے