(لاہور نیوز) مہنگائی کا راج برقرار ہے۔ برائلر گوشت پھر مہنگا ہونے لگا۔
مہنگائی کا شکنجہ مزید سخت ہونے لگا۔ فارمی انڈے غریب کی پہنچ سے باہر ہیں۔ انڈے 5 روپے مہنگے ، فی درجن نرخ 359 روپے تک جا پہنچے۔ مارکیٹ میں انڈے 400 روپے فی درجن تک مل رہے۔ برائلر گوشت بھی مہنگا ہونے لگا۔ مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے سے 445 روپے فی کلو ہو گیا۔
سبزیاں بھی مہنگائی کے رنگ میں رنگ گئیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے۔ پیاز 5 روپے مہنگا، سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 200 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ بینگن 58 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو فروخت، مارکیٹ میں کھیرا 100 ، بند گوبھی 160 ، پھول گوبھی 120 روپے فی کلو ہے، شلجم 70 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 380 ، انگور 550 روپے فی کلو ہیں۔ کیلے درجہ اول 180 جبکہ کینو 250 روپے فی درجن ہیں۔
عوام کہتے ہیں حکومت مہنگائی پر بھی توجہ دے۔ سردی میں بچوں کو انڈے کھلانا مشکل ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔ دکاندار اشیائے ضروریہ کے من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔