اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: ضلع لاہور میں مختلف محکموں سے 132 افسران الیکشن ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ضلع لاہور میں مختلف محکموں سے 132 افسران الیکشن ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے۔

شہرلاہور کے 14 قومی اور 30 صوبائی حلقوں میں ریٹرننگ افسران تعینات ہونگے۔ 88اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران 44 حلقوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ ڈی سی لاہور و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر رافعہ حیدر نے افسران کا اہم اجلاس بلا لیا۔

این اے 117 میں شاہد امجد ملک کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد زاہد میاں اور ممتاز خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا۔ این اے 130 میں محمد اصغر کو آر او جبکہ ریاض الدین اور حسیب الرحمن کو اے آر اوز لگایا گیا ہے۔

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 145 میں محمد حفیظ کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ نیئر اقبال اور عثمان اکرم کو اے آر اوز تعینات کیا گیا۔ پی پی 174 میں میر محمد نواز کو آر او جبکہ سید شاہد علی اور انعم چودھری کو اے آر اوز لگایا گیا ہے۔ اسی طرح شہر کے دیگر قومی اور صوبائی حلقوں میں بھی ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی عام انتخابات سے قبل تربیتی ورکشاپ کرائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے