اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مجھے لگتا ہے آئندہ مخلوط حکومت بنے گی، فاروق ایچ نائیک

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک) رہنما پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک نے آئندہ مخلوط حکومت بننے کا امکان ظاہر کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے آئندہ مخلوط حکومت بنے گی، کس کی ہو گی یہ وقت بتائے گا، 8 فروری کو الیکشن ہونگے، ملک، جمہوریت، عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبے کھلیں گے تو پتہ لگے گا کس پارٹی کو زیادہ ووٹس ملے ہیں اور کس نے سیٹیں زیادہ لی ہیں، جن کی قومی اسمبلی میں زیادہ سیٹیں ہونگی انکا وزیراعظم ہو گا، اگلا وزیراعظم ملک کی بقا، جمہوریت اور عوام کیلئے کام کرے گا تو کوئی اسکو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، دیگر تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار میدان میں لے آئے ہیں، اگر صاف اور شفاف انتخابات ہو گئے تو الیکشن کمیشن کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر آدمی کا قانونی، آئینی اور انفرادی حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر اور سیاسی جماعت میں جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے