اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گالی کی سیاست ختم کریں، سیاستدان ایک دوسرےکے دشمن نہ بنیں: بلاول بھٹو

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک دوسرےکوگالی دینےکی سیاست ختم ہونی چاہیے،سیاستدان سیاست کریں ،ایک دوسرے کےدشمن نہ بنیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر موقع دینے پر لاہورہائی کورٹ بار کا شکرگزار ہوں، کہا جاتا ہے کہ جو قاتل ہوتا ہے وہ ہمیشہ جائے وقوعہ پر واپس لوٹتا ہے مگر اس لاہور ہائی کورٹ میں ہماری 2 مظلوم، متاثرہ نسلیں انصاف مانگنے کے لیے آتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت تمام جج صاحبان کا شکر گزار ہوں کہ صدر زرداری کے 12 سال پہلے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت ہورہی ہے اور امید ہے کہ اتنے سال بعد قائد عوام کو انصاف ملے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جج صاحبان اپنے فیصلوں سے وہ داغ دھوئیں گے صرف اس لیے نہیں کہ وہ مجھے، میرے خاندان اور میرے کارکنان کو انصاف دیں گے بلکہ اس لیے کہ وہ ایک اور پتھر پر لکیر کھینچے گے کہ آج کے بعد کسی وزیر اعظم کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا اس ذاتی دشمنی میں سب سے بڑا کردار تھا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، وہ کہتے تھے خودکشی کرلوں گا چوروں سے بات نہیں کروں گا، شاید اس وقت وہ جو دوسروں پر چوروں کا الزام لگاتے تھے وہ غلط تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں یہ بخار توڑنا ہوگا ، ایک دوسرے کو گالی دیکر کہتے ہیں کہ ہم سیاست کررہے ہیں، ایک دوسرے کو جیل بھیج کر کہتے ہیں کہ ہم سیاست کررہے ہیں، ایک دوسرے کو جیل بھیجنا سیاست نہیں ناکامی ہے، ایک دوسرے کو گالی دینا شکست ہے، ہم نے جب کہا ہم بھی اپنے دائرے میں رہ کر سیاست کریں اور دوسرے  بھی تو ہمیں کہا گیا مک مکا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہمیں پرانی روایتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، ہم روایتی سیاست کرکے دوسرے ادارے کو بھی دائرے میں لاسکتے ہیں، پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیراعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا، حکومت میں آکر کوئی خود کو امیر بنانا چاہتا ہے اور کوئی ٹائیگر فورس بنانا چاہتا ہے، نوجوانوں سے پوچھتا ہوں 50سال بعد کونسا پاکستان چاہتے ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج شدیدمعاشی بحران سے گزر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے باعث معاشی بحران ہے، بعد میں آنے والی معاشی ٹیم بھی بحران پر قابو نہیں پاسکی، یہ آپکا ،میرا اور سب کا ملک ہے، آئیں ملکر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، آج نہیں تو کل ہم مشکل سے ضرور نکلیں گے، جو وعدے قائدعوام نے کیے وہ ملکر پورے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے