اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ہدایت نامہ جاری

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات صبح 8:30 سے سہ پہر 4:30 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں، قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار مقرر ہے جو ناقابل واپسی ہے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 20ہزار روپے ہے فیس نا قابل واپسی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کریں، امیدوار کاغذات کے ساتھ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا ووٹ سرٹیفکیٹ بھی دیں، امیدوار گزشتہ تین سال کا انکم ٹیکس ریٹرن ، پاسپورٹ کی مکمل کاپی کی نقول بھی جمع کرائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امیدوار فیس نقد یا بینک اور نیشنل بینک کی کسی شاخ میں جمع کروا سکتا ہے، امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ بینک ڈرافٹ یا بینک کی رسید منسلک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سے  آج ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں ، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی آج سے شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے