اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی کو شکست، سٹیٹ بینک کی تیسرے ہی دن فتح

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تیسرے ہی دن سٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو 10 وکٹوں سے مات دے کر فتح حاصل کر لی۔

کراچی میں جاری فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا جس میں سٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی، پی ٹی وی کے 47 رنز کا ہدف سٹیٹ بینک نے باآسانی حاصل کر لیا۔

پہلی اننگز میں 66 کے سکور پر آؤٹ ہونے والی پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگزمیں 339 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی، حسن محسن 96 اور حسن نواز 83 رنز بناکر نمایاں رہے، ایس بی پی کی جانب سے محمد عباس نے چار اور الیاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایس بی پی کو جیت کے لیے 47 رنزکا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

دوسری جانب نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ایس این جی پی ایل نے غنی گلاس کو 409 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، اظہر علی اور حسیب اللّٰہ نے دوسری اننگز میں سنچریاں بنائیں۔

ہدف کے تعاقب میں غنی گلاس نے دو وکٹوں پر 38 رنز بنا لیے، آخری دن اسے جیت کیلئے مزید 371 رنز درکار ہیں۔

یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں جاری میچ میں واپڈا کے دیئے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے آر ایل کی ٹیم نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنا لیے ہیں۔

واپڈا کی ٹیم دوسری اننگزمیں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، پہلی اننگز میں 155رنز بنانے والے افتخار احمد نے 88 رنز سکور کیے، عمر اکمل نے 75 رنز بنائے، شایان شیخ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے