اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کے بعد گیس کے بلوں نے بھی عوام کے ہوش اڑا دئیے

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) بجلی کے بعد گیس کے بلوں نے بھی عوام کے ہوش اڑا دیئے، مختلف علاقوں سے گیس غائب مگر بل ہزاروں روپے آگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں سے سوئی گیس غائب رہنے کے باوجود بھاری بھرکم بل آنے لگے، گیس کے بھاری بلوں نے گھریلو اور چھوٹے کمرشل صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ گیس بلوں میں فکسڈ چارجز بھی شامل کردئیے گئے، 1.5 ایچ ایم تھری گیس کے استعمال تک بل کے ساتھ ایک ہزار روپے  فکسڈ چارجز شامل کیے گئے ہیں،1.5 ایچ ایم تھری گیس سے زائد استعمال پر 2 ہزار روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز انجمن تاجران ایسوسی ایشن نے گیس کے ہوشربا بلوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں مظاہرین نے سوئی ناردرن کمپنی  کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ہوٹل مالکان  نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تمام سلیب بھی تبدیل کردئیے،اتنے بل کہاں سے ادا کریں، گیس بل بھی ادا کررہے ہیں اور متبادل ایندھن بھی خریدنا پڑتا ہے،غریب کے لیے دو وقت کی روٹی  محال  ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے