اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر فارمرز ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ کے بیگ کی قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(لاہور نیوز) برائلر فارمرز ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ کے بیگ کی قیمت صرف 150 روپے کمی کو مسترد کر دیا۔

نائب صدر خرم شہزاد کا کہنا ہے فیڈ کے 50 کلو کے بیگ میں 33 کلو مکئی شامل ہوتی ہے ، پچاس کلو فیڈ کے بیگ میں آٹھ کلو سویابین استعمال ہوتا ہے ، فیڈ کے بیگ کی قیمت 273 روپے کلو سویابین کے تناسب سے مقرر کی گئی جبکہ اب سویابین 273 روپے سے سستا ہو کر 265 روپے کی سطح پر ہے، پولٹری فیڈ کے اجزا کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیڈ کے بیگ کی قیمت میں 700 روپے کمی کی جائے۔

انہوں  نے کہا پہلے مکئی 2280 روپے فی من اور سویابین 273 روپے فی کلو کے حساب سے فیڈ کی بوری کی سرکاری قیمت 6531 روپے تھی لیکن اب مکئی 1700 روپے فی من اور سویا بین 265 روپے میں دستیاب ہے، اس لئے فیڈ کی سرکاری قیمت میں صرف 150 روپے کی کمی کرکے اس کو 6381 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا حکومت سے اپیل ہے کہ فیڈ کے بیگ کی قیمت میں 700 روپے کمی کی جائے، ایسا کرنے سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے