اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا سکوک بانڈز اپریل 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان نے سکوک بانڈز اپریل 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اپریل 2024 تک پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں بڑی مشکلات کا سامنا نہیں، اس لیے دسمبر تک سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، پاکستان سکوک بانڈز اپریل 2024 میں جاری کرے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2024 تک  پاکستان کو آئی ایم ایف کی بقیہ دو اقساط موصول ہو چکی ہوں گی، ایم ایف کی دو اقساط ملنے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بہتر ہو چکی ہوگی، عالمی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستان کم شرح سود پر سکوک بانڈز جاری کر سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  اپریل 2024 تک پاکستان مہنگے قرضے حاصل نہیں کرے گا جبکہ مئی 2024 میں انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل ہوں گی۔

سکوک بانڈز کیا ہوتے ہیں؟

سکوک ایک اسلامی مالیاتی سند ہے جو مغربی مالیات میں بانڈ کی طرح ہوتی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان یہ بانڈز جاری کرتا ہے جب کہ اسلامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کارپوریشنز یہ بانڈز خرید کر اس کے عوض حکومت کو رقم دیتی ہیں جو حکومت مالی خسارہ کم کرنے اور دیگر منصوبوں پر خرچ کرتی ہے۔

حکومت اس رقم کے عوض سرمایہ کار کو سود کے بجائے منافع ادا کرتی ہے، لہذٰا اس بندوبست کے ذریعے حکومت بھی اپنا کام چلاتی ہے جب کہ سرمایہ کار کی رقم بھی محفوظ رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے