18 Dec 2023
( لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 452 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک ایکسچینج میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 66 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔